نیپرا اور لیسکو آمنے سامنے ، اوور بلنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز

لاہور: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے درمیان اوور بلنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے لیسکو چیف سے اوور بلنگ چھپانے کے الزامات پر وضاحت طلب کر لی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیپرا نے وزارت توانائی سے لیسکو فیلڈ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور بلنگ والی ڈویثزنز اور سب ڈویژنز کے ایکیسئنز اور ایس ڈی اوز تبدیل ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ نیپرا نے اوور بلنگ کی شکایات کی تحقیقات سامنے آنے پر اس میں ملوث لیسکو افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ پڑھیں : لیسکو کی بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، ملزم کو بڑا جرمانہ کردیا گیا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












