قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس کل طلب

16ویں قومی اسمبلی کیلئے مسلم لیگ (ن) نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ قائد ن لیگ نواز شریف پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
نواز شریف پنجاب ہاؤس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
ن لیگ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائیگی۔
کل ن لیگ ودیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی ہوگا، اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی۔
اجلاس میں 29 فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی فضل الرحمان سے بھی اسلام آباد میں اہم ترین ملاقات متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
نوازشریف کی محمود اچکزئی اور اختر جان مینگل سے بھی ملاقاتوں کا قوی امکان ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












