بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

ذوالفقار علی بھٹو مقدمےمیں ملزم نامزد نہیں تھے، جسٹس(ر) منظور ملک

27 فروری, 2024 14:12

عدالتی  معاون جسٹس(ر) منظور ملک نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو مقدمہ میں ملزم نامزد نہیں تھے۔

پریم کورٹ میں ذوالفقار بھٹو سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت جاری ہے، یف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 9رکنی لارجر بینچ سماعت کررہا ہے۔

دالتی معاون جسٹس (ر) منظور ملک نے سپریم کورٹ میں دلائل جاری کئے جس میں انہوں نےبتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو مقدمہ میں ملزم نامزد نہیں تھے، قدمے کا ریکارڈ 8اگست 1977 کو دوبارہ تفتیش کیلئے لیا گیا۔

عدالتی معاون کا کہنا تھا کہ دوبارہ تحقیقات کیلئے مجسٹریٹ سے کوئی تحریری اجازت نہیں لی گئی،پریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو اور شریک ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی۔

 جسٹس(ر) منظور ملک نے دلائل دیئے کہ احمد رضا قصوری کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹو کیس؛ ہمارا اصل فوکس آئینی پہلو کی طرف ہے، چیف جسٹس

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریم کورٹ میں شہید ذوالفقار بھٹو ریفرنس کی سماعت چل رہی ہے،  امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل نہیں بلکہ عدالتی قتل ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔