بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

فیروز خان اور بالی ووڈ اداکارہ میں ’محبت‘ پروان چڑھ رہی ہے، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

27 فروری, 2024 14:54

بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان شوبز کے مشہور اداکار فیروز خان اور بالی ووڈ کی اداکارہ گیتھیکا تیواری ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں۔

بالی ووڈ کی فلموں پر تبصرے اور طنز کے تیر چلانے والی فلمی نقاد کمار آر نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان اور گیتھیکا تیواری میں محبت پروان چڑھ رہی ہے اور یہ جلد شادی بھی کر سکتے ہیں۔

کمار آر خان نے اپنے ایک ویلاگ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ شاید مسلمان بھی ہو چکی ہیں کیونکہ انہیں نماز پڑھتے اور برقع پہنے دیکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا پر فلمی نقاد کے دعوے کے بعد یہ خبر آگ کی طرح پھیل چکی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں اداکاروں کے اس تعلق کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ گیتھیکا تیواری اور فیروز خان کی ملاقات لندن میں جاری ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔ دونوں اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جس کے بعد سے ان کے تعلق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Geethika (@geethikaofficial)

یاد رہے کہ خدا اور محبت سمیت کئی مقبول پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فیروز خان، ذوالفقار علی کی ہدایتکاری میں بننے والی ایک فلم میں کام کر رہے ہیں جس میں گیتھیکا ان کی ساتھی اداکارہ ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔