جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی پولیس کے 4 تار چور اہلکار گرفتار

28 فروری, 2024 08:59

کراچی پولیس کے اہلکار تار چور نکلے، پولیس کی جانب سے محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں تعینات پولیس اہلکاروں نے اسٹیل مل کی پراپرٹی بجلی کی پی ایم ٹی سے کاپر وائر چوری کی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات میں پولیس کانسٹیبل محمد علی ارشد، عبدالغفور، ثاقب نظیر اور پرائیویٹ شخص بلال شامل تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کانسٹیبل محمد علی، کانسٹیبل عبدالغفور اور کانسٹیبل ثاقب نذیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق تمام ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ پڑھیں : بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 176 افراد گرفتار

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔