جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعے کو طوفانی بارش کی پیشگوئی کردی

28 فروری, 2024 13:18

 

کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، یہ سلسلہ جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور ہفتے کے روز تک موجود رہےگا۔

یہ پڑھیں :16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش سےگوادر ڈوب گیا،نظام زندگی معطل

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔