خیبرپختونخوا اسمبلی؛ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب

سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئیں۔
اسپیکر مشتاق غنی نے نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی سے حلف لے لیا۔ سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی نے بھی ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔
ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے 106 ووٹ ڈالے گئے، جس میں ثریا بی بی 87 ووٹوں کے ساتھ نشست پر براجمان ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ارباب وسیم حیات کو 19 ووٹ ملے۔
اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز شور شرابے کے ساتھ ہوا، گیلری میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کے نعرے بازی کی جس پر ن لیگ کی ایم پی اے صوبیہ شاہد نے جوتا لہرا دیا۔
صوبیہ شاہد نے پی ٹی آئی ارکان کو جوتا دکھا کر نعروں کا جواب دیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر بابر سلیم اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ثریا بی بی کو نامزد کیا گیا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












