جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

یوسف رضا گیلانی، عبدالغفور حیدری اور نزہت صادق سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے

29 فروری, 2024 16:10

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مولانا عبدالغفور حیدری اور مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا جبکہ تینوں اراکین نے رکن قومی اسمبلی کا حلف بھی اٹھا لیا۔

یوسف رضا گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

پی پی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کا استعفی منظور کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنائے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور ان کی سینیٹ نشست کی مدت ختم ہونے میں تین سال باقی تھے۔

مولانا عبدالغفور حیدری

ادھر جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔

سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفیٰ چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

نزہت صادق

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

سینیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، نزہت صادق نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

یاد رہے کہ اب تک 9 سینیٹرز سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں، 8 سینیٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حالیہ انتخابات میں کامیاب ہوئے۔

یہ پڑھیں : کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکے گی: یوسف رضا گیلانی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔