بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان

29 فروری, 2024 14:34

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ صدر، وزیرِاعظم، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پارلیمنٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جمعیت علما اسلام صدر، وزیرِاعظم، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر ووٹ نہیں دے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس ، نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی ایسی پارلیمنٹ کا حصہ نہیں لے گی جس کا نتیجہ عوام کے ہاتھ میں نا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی کارروائی میں حصہ لیں، ہم اس ایوان کو عوام کا نمائندہ کم سمجھتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔