دیپیکا پڈوکون نے ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کردی

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے خاندان میں جلد ننھے مہمان کی آمد کی تصدیق کر دی۔
گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر دیپیکا پڈوکون کے ماں بننے کی خبریں سرگرم تھیں تاہم اب اداکارہ نے بذاتِ خود اس کی تصدیق کر دی ہے۔
دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور ان کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی جانب سے کئے گئے اس اعلان کے بعد ان کے چاہنے والے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
دیپیکا اور رنویر سنگھ کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، بالی ووڈ کے اس خوبصورت جوڑے کے ہاں شادی کے 6 سال بعد خوشخبری آئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












