بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

‏الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا، اعلامیہ

29 فروری, 2024 17:22

 الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں اعلان کیا گیا ہے کہ کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا

الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخابات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر کیلئے کاغذاتِ نامزدگی 2 مارچ دن 12 بجے تک جمع کروائے جا سکیں گے۔

امیدواران کاغذات الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد سے حاصل کر سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: اتحادی جماعتوں کا صدر کیلئے آصف زرداری اور وزیراعظم کیلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق

الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے بھی کاغذات حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ  پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی وجود میں آچکی ہے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں 336 میں سے 302 اراکین نے حلف اُٹھایا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے اراکین سے حلف لیا، مخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کا کیس زیر سماعت ہے۔

مخصوص نشستوں اور زیر التواکیسز کا فیصلہ ہوگا تو وہ اراکین بھی حلف اٹھائیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔