سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نےسیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہی، نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں کیونکہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بات نہیں ہو رہی۔
شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن اتنا متنازع الیکشن بن گیا ہے جو ملک کو نقصان پہنچائے گا کیونکہ جب لوگوں کا سسٹم سے اعتماد سے اٹھ جائے تو نقصان ہی ہوتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا الیکشن کا یہ حال ہے کہ جیتنے والے بھی آج ہار گئے ہیں، حل صرف یہی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ورنہ نقصان ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے سابق رہنما کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں ملکی مسائل پر بات نہیں کر رہیں، ہم سب کو ایک دوسرے کو کرپٹ کہنا چھوڑنا ہوگا۔
یہ پڑھیں : نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر آ جائیں مگر مورال ڈاؤن نہ کریں:شاہد خاقان عباسی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












