کراچی میں دوپہر سے شدید بارش کی پیشگوئی ، رین ایمرجنسی نافذ

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے شدیدبارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بارشوں کی پیشگوئی کے تناظر میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے جبکہ شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کردی ہے جبکہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے۔
کے ایم سی کی جانب سے کراچی شہر بھر میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مشینری پہنچادی گئی ہے،میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : سندھ میں رین ایمرجنسی نافذ ، کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں ہاف ڈے ڈیوٹی کرنے کا فیصلہ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












