جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایک ہفتے میں پی آئی اے کا دوسرا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

01 مارچ, 2024 11:58

 

ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے نے فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ کے سلپ ہونےکی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان پی آئی اےنے بتایا کہ عملےکے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانےکا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ اس ہفتےکینیڈا میں غائب ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔

ترجمان کے مطابق اسی ہفتے ایک خاتون ائیر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہیں۔

واضح رہے 2 سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں :ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔