جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مارچ میں جنوری کا موسم ،کراچی میں آئندہ تین روز تک سردی کی لہر برقرار رہے گی

03 مارچ, 2024 12:25

 

کراچی: شہر قائد دوسرے روز بھی کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جبکہ سردی کی شدید لہر نے پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں، آج رات تک ہواؤں کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے تاہم سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

اگلے 2 سے 3 روز سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران معمول کے درجہ حرارت میں 8 تا 10 ڈگری کمی متوقع ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں اگلے چند روز تک غیر فعال بھی رہیں گی ۔

پیر 4 مارچ کو کراچی کا کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

اگلے 2 سے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سے 24 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، سردی میں اضافے کا امکان

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔