شہباز شریف پاکستان کیلئے خوش خبری ہیں ،مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف بطور وزیراعظم پاکستان کے لیے خوشخبری ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ انشاء اللہ ترقی کا جو سفر 2018 میں رک گیا تھا پھر سے شروع ہوگا، شہبازشریف نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب وہ معیشت کو استحکام دیں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا شہباز شریف کے آنے کے بعد نوجوانواں کے روزگار، کاروبار اور ترقی کا دور شروع ہوگا، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام آئے گا اور عوام کے مشکل حالات بہتر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پھر سے تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت، صنعت اور نوجوانوں کی ترقی کا سفرشروع ہو رہا ہے، 4 سال بے رحمی سے ملک کے تمام شعبوں کو برباد کیا گیا، اب ان کی بحالی اور تعمیر نو شروع ہوگی، شفافیت اور عوامی خدمت کا دور پھر سے شروع ہوگا۔
یہ پڑھیں : پی ٹی آئی والے عزت، احترام اور تہذیب کے الفاظ سے واقف نہیں، شہباز شریف
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












