جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

کراچی میں تیزاب گردی کاواقعہ، ٹیچر نے تلخ کلامی پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا

03 مارچ, 2024 10:52

 

کراچی:نیپا چورنگی کے قریب کوچنگ سینٹر میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

سینٹر کے ٹیچر نے تلخ کلامی پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب گردی سے لڑکی اور اس کے 2 ماموں بھی جھلس گئے۔

لڑکی کے عزیزوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے گئی تھی جہاں کوچنگ سینٹر میں افتخار اور ارشد نے بھانجی سے بدتمیزی کی۔

پولیس نے تیزاب پھینکنے والے ٹیچر افتخار کو گرفتار کرلیا، واقعے کا مقدمہ لڑکی کے زخمی ماموں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

یہ پڑھیں : خان پور میں زیادتی سے بچنےکیلئے لڑکی نے تیزاب پی لیا

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔