جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

مریم نواز نے پنجاب کا پہلا کینسر کا اسپتال بنانے کا اعلان کردیا

04 مارچ, 2024 09:49

 

لاہور:مریم نوازنےویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ کوکینسر اسپتال کی سائٹ بارے میں آگاہی دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کیلئے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،اسپتال میں علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔

یہ پڑھیں : ٹیکسلا ؛ بزرگ خاتون پر پولیس تشدد، نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لے لیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔