ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی پوری ذمے داری سے تحقیقات ہونگی، وزیر اعظم

04 اپریل, 2024 16:50

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی پوری ذمے داری سے تحقیقات ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد انکوائری کمیشن بنایا، ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تصدق جیلانی کی مشاورت، اجازت سے انکوائری کمیشن نوٹیفائی کیا، ہم نے کمیشن سے متعلق اپنی ذمے داری پوری کی، ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی پوری ذمے داری سے تحقیقات ہوں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے، مہنگائی میں کمی لانے کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں، آئی ایم ایف کا ایک اور پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:

عید پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے اعلان کردیا

وفاقی کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، جب کہ کابینہ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری دے گی

کابینہ اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی جائے گی، قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔