حکومت کا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ

حکومت کا ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ
کراچی: سندھ حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے سندھ کے تمام سرکاری اداروں میں پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری دفاتر کے اندر منرل واٹر کی پلاسٹک بوتلوں کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ماحول دوست اقدامات کا آغاز وزیراعلیٰ ہاؤس سے شروع کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے اجلاس میں منرل واٹر کی بوتلوں کی جگہ شیشے کے جگ رکھ دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال ختم کردیا ہے، ماحول کی بہتری کیلئے پلاسٹک بیگ، بوتلیں اور دیگر اشیاء کا استعمال ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ماحول کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











