ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

چیف جسٹس کے انتخاب کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب

22 اکتوبر, 2024 09:50

اسلام آباد: نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

اسپیکر آفس میں خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے لیے تمام 12 ارکان کے نام موصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی

سینیٹ سے کمیٹی کے 4 نامزد ارکان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کامران مرتضیٰ، پیپلز پارٹی کے فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے اعظم نذیر تارڑ اور تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر شامل ہیں۔

اسی طرح کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی کے 8 ارکان میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:صدر مملکت کے دستخط کے بعد آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رانا انصار بھی خصوصی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب کرے گی۔ ریٹائرمنٹ سے 3 روز قبل موجودہ چیف جسٹس 3 سینئر ججز پر مشتمل پینل اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجیں گے جو اسے چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔