اسرائیل کا بیروت کے جنوبی اسپتال کے قریب حملہ، 4 افراد شہید

اسرائیل کا بیروت کے جنوبی اسپتال کے قریب حملہ، 4 افراد شہید
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی بیروت میں مرکزی سرکاری اسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں ایک بچے سمیت 4افراد شہید ہو گئے۔
اسپتال کے ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ رفیق حریری یونیورسٹی اسپتال کی کار پارکنگ کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ حزب اللہ سے منسلک تنصیبات پر حملے کر رہی ہے، تاہم یہ ان 13 فضائی حملوں میں شامل تھا جو پیر کی شام جنوبی بیروت میں ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کر دیا
قبل ازیں اسرائیل کے ایک ترجمان نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ جنوبی بیروت کے کئی مقامات سے دور چلے جائیں، تاہم رفیق حریری اسپتال ان مقامات میں شامل نہیں تھا جن کا ذکر کیا گیا ہے۔
جنوبی بیروت کے علاقے دہییہ سے حاصل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سات مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور حملے شروع ہوتے ہی مقامی افراد گاڑیوں اور پیدل بھاگ رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مقام بیروت ہوائی اڈے سے تقریبا 400 میٹر کے فاصلے پر تھا، جو لبنان کی خدمت کرنے والا واحد بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے۔
مقامی میڈیا نے ہوائی اڈے کی عمارت کی کچھ کھڑکیوں کی تصاویر شیئر کیں جو دھماکے میں اڑ گئیں۔ اس سے قبل انخلا کی وارننگ جاری کرنے کے بعد سے اسرائیل نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












