ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

سلمان خان کے دُشمن کو قتل کرنے پر بڑا انعام دینے کا اعلان

22 اکتوبر, 2024 13:01

اسٹار سلمان خان کے جانی دشمن اور بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کیلئے ایک کروڑ کا اعلان ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتریہ کرنی سینا نامی بھارتی تنظیم کے صدر راج شیکھاوت کی جانب سے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے حوالے سے جیل میں قتل کرنے کی صورت میں پولیس اہلکار کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا اعلان سامنے آگیا۔

مزید پڑھیں:قتل کی دھمکیاں؛ سلمان خان نے بُلٹ پروف گاڑی خرید لی

راج شیکھاوت نے ایکس سابقہ ( ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ جو بھی پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد کا انعام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بگ باس شو کے دوران سلمان خان کیوں رو پڑے؟

ویڈیو بیان میں راج شیکھاوت نے کہا کہ یہ رقم اس پولیس اہلکار کی حفاظت کویقینی بنانے کیلئے دی جائے گی جو لارنس بشنوئی کا انکاؤنٹر کرے گا  اس کے علاوہ کرنی سینا اس بہادر پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی حفاظت اور مکمل انتظامات کی ذمہ داری بھی اٹھائی گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔