حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ، تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ

حزب اللہ کا اسرائیل پر حملہ، تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ
حزب اللہ نے اسرائیل کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تل ابیب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں انٹیلی جنس کے ایک دفتر اور حیفہ میں ایک بحری اڈے کو نشانہ بنایا ہے، ان حملوں کے باعث تل ابیب میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی اسرائیل کی سرحد کے قریب توپ خانے کی گولہ باری بھی دیکھی گئی، گذشتہ ہفتے ہی حزب اللہ نے کہا تھا کہ جب اسرائیل سے نمٹنے کی بات آئے گی تو وہ اپنی حکمت عملی تبدیل کرے گی۔
درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا یہ استعمال کچھ ایسا ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا لیکن شاید یہ ایک ایسی چیز ہے جسے ہم بار بار دیکھیں گے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیفد شہر کے زیو میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ 15 فوجی جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران زخمی ہوئے جہاں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












