ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر نے وقار یونس کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا

22 اکتوبر, 2024 13:23

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے سابق کپتان اور لیجنڈری بولر وقار یونس کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا۔

کگیسو ربادا نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے وقار یونس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 65 ٹیسٹ میچوں میں 11,817 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا اور وقار یونس کا 12,602 گیندوں میں 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا 24 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

29 سالہ ربادا نے 11 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نے بابراعظم پر بڑا الزام لگادیا

ایک بیان میں کگیسو ربادا کا کہنا تھا کہ میچ میں بولنگ کے دوران وہ 300 وکٹوں کے سنگ میل پر توجہ نہیں دے رہے تھے، لیکن انہیں معلوم تھا یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔