ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

شادی کی رات سُسرال میں قدم رکھتے ہی دُلہن چل بسیں

22 اکتوبر, 2024 13:59

قائرہ: شادی کی رات مصری دُلہن مہکے سے رخصت ہو کر سسرال پہنچتے ہی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے دُنیا سے رُخصت ہو گئیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مصر میں پیش آیا جہاں شادی کا گھر اس وقت ماتم میں بدل گیا جہاں دلہن شادی کے بعد رخصت ہوکر جیسے ہی سسرال پہنچی تو اچانک انتقال کر گئیں۔

مزید پڑھیں: آپ کو ووٹ دیا، اب مجھے دلہن تلاش کرکے دیں

رپورٹ کے مطابق دُلہن رخصت ہوکر جیسے ہی اپنے سسرال پہنچی اور شوہر کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئی تو اس کے سینے میں اچانک شدید درد اٹھا اور وہ بغیر کچھ بولے زمین پر گر گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کے جنوب مغربی علاقے الفیوم میں شادی کے بعد دلہن کے اس کے رشتے داروں نے نیک خواہشات اور خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ دلہا کے ہمراہ رخصت کیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ دلہن کو اپنے گھر سے نہیں بلکہ دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔

دلہن کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد لڑکی کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دلہن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی اور یہ دورہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔