ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

مُرغے کی اونچی آواز پر پڑوسی جوڑے کی شکایت کیلئے عدالت پہنچ گیا

22 اکتوبر, 2024 15:34

فرانس کے علاقے بورگوئن جلیو میں پڑوسی نے بٹنام مُرغے کی اونچی آواز نکالنے پر فرانسیسی جوڑے کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک پڑوسی کی جانب سے بنٹام مرغے کے مالک ریکو کو مُرغے کی اونچی آواز نکالنے کی شکایت کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مدعی نے توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، نیند کی کمی، سماعت کی تھکاوٹ سمیت حوالہ دیا ہے جس پر عدالت نے مُرغے کے مالک ریکو کو اگلے سال جنوری میں طلب کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت : مرغے کو سکیورٹی فراہم کرنے کا انوکھا کیس

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مُرغے کے مالک کے پڑوسیوں میں سے ایک نے دعویٰ کیا ہے کہ مرغے کا پوری رات اور دن دونوں میں اونچی آوازیں نکلانا ناقابل برداشت ہے۔

دوسری جانب مرغے کے مالکان نے ہمیشہ ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے اصرار کیا ہے کہ مُرغے کا دروازہ ایک خودکار نظام کے ذریعے کھولتا ہے اور بند ہوتا ہے جب کہ موسم سرما میں صرف صبح 8:30 بجے اور موسم گرما میں صبح 9:00 بجے دروازہ کھولنے کے لئے پروگرام کیا جاتا ہے۔

شکایت گزار کا اصرار ہے کہ مرغہ صبح کے ایک چوتھائی گھنٹے میں تقریبا 15 بار اور پھر دن میں کچھ اور بار آوازیں نکالتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔