متھیرا جلدی شادی کرنے والے نوجوان جوڑوں پر بھڑک اٹھیں

متھیرا جلدی شادی کرنے والے نوجوان جوڑوں پر بھڑک اٹھیں
ماڈل اور میزبان متھیرا جلدی شادی کرنے والے نوجوان جوڑوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حال ہی میں متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرکے پاکستان میں شادیوں کی کمرشلائزیشن پر تشویش کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادیاں کاروباری معاہدوں کی طرح ہو گئی ہیں جہاں والدین حقیقی روابط پر دولت اور حیثیت کو ترجیح دیتے ہیں۔
متھیرا نے کہا کہ پاکستانی معاشرے کی تیزی سے ترقی کے نتیجے میں نوجوانوں میں بداخلاقی اور ناجائز تعلقات میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مختلف مسائل پیدا ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہر کوئی دوسروں کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی وجہ سے ڈپریشن اور اضطراب کا شکار ہے۔
ازدواجی تعلقات کے حوالے سے متھیرا نے ایک دوسرے کی پرائیویسی کا احترام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:
گورنر نے خلیل الرحمان قمر کی بیٹی کو ایوارڈ دیدیا
سلمان خان کے دُشمن کو قتل کرنے پر بڑا انعام دینے کا اعلان
"اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا بے وقوفی ہے کہ بیوی یا شوہر کو غصہ یا پریشان ہونے پر اکیلا چھوڑ دیا جائے، بلکہ اس کے بجائے انہیں وضاحت، وقت اور تفہیم کی ضرورت ہے۔
پوڈ اکسٹ کے دوران متھیرا نے کہا کہ لڑکے شادی کے لیے خوبصورتی جب کہ لڑکیاں دولت کو ترجیح دیتی ہیں، اس کے علاوہ والدین دولت اور رتبے کو بھی ترجیح دیتے ہیں اور شادیوں کو کاروباری معاملات تک محدود کر دیتے ہیں اس لیے توقعات پر پورا نہ اترنے پر یہ نقطہ نظر مسائل کا باعث بنتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












