ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

ایران کا خطرات کے پیش نظر افغان سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ

22 اکتوبر, 2024 16:23

تہران: ایران نے سرحد کی مضبوطی اور دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے افغانستان کے سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے سرحدوں کی مضبوطی اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے دیوار تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایران نے افغان سرحد پر فعال طور پر سیکیورٹی کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایران کی سرحدی دیوار علاقائی عدم استحکام کے جواب میں ایک ضروری اقدام ثابت ہوگا جب کہ ایران کا تین سالہ منصوبہ سرحدی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہے۔

 ایران اپنی خودمختاری کی حفاظت کے لیے مستقل اقدامات اٹھا رہا ہے، ایران کی قومی سکیورٹی کو مضبوط کرنے کی ایک اہم کوشش ثابت ہوگی۔  ایران کی حکمت عملی سرحد پار خطرات کو کم کرنے کی کوشش کریں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق دیوار سرحد پار دہشت گردی کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تعمیر کی جا رہی ہے، ایران کا سرحدی اقدام علاقائی سلامتی کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق ایران کی افغان سرحد پر طاقت کا پیغام جو امن اور استحکام کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔