انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا
پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے فیصلہ کن تیسرے ٹیسٹ سے قبل ایک اہم چیلنج کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ کے دائیں ہاتھ میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
میر حمزہ منگل کو پاکستان کے تین گھنٹے کے پریکٹس سیشن کے دوران ٹریننگ سے غیر حاضر رہے جہاں انہوں نے بولنگ کے بجائے بحالی پر توجہ مرکوز کی تھی۔
ابتدائی طور پر انہیں فیلڈ کے ارد گرد گھومتے ہوئے اور بعد میں فزیوتھراپسٹ کلف ڈیکن کی نگرانی میں مزاحمتی بینڈز کا استعمال کرتے ہوئے گلوٹ کو مضبوط بنانے والی مشقوں میں مشغول دیکھا گیا۔
اس کے برعکس پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کے ایک اور رکن فاسٹ بولر محمد علی کو نیٹ پر پوری شدت کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جنہیں لیگ اسپنر زاہد محمود کے ممکنہ متبادل کے طور پر پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












