برٹنی اسپیئرز نے ‘خود سے شادی’ کرکے مداحوں کو چونکا دیا

برٹنی اسپیئرز نے خود سے شادی کرکے مداحوں کو چونکا دیا (فوٹو: فائل)
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے خود سے شادی کرنے کا اعلان کرکے مداحوں چونکا دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کے لباس میں اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ”یہ اب تک کی سب سے شاندار چیز ہے”۔
انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برٹنی اسپیئرز نے شادی کا سفید گاؤن پہنا ہوا ہے اور چہرے پر دلکش نقاب ہے۔
مزید پڑھیں: نامناسب لباس پر تنقید؛ اداکارہ نے ‘کمنٹس سیکشن’ بند کردیا
ایک اور ویڈیو میں گلوکارہ کو سفید گاؤن اور کالے جوتوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے ترک اور کیکاؤس جزیرے کےلیے اپنی روانگی کا اعلان کیا۔
برٹنی اسپیئرز نے پہلی شادی 2004 میں اپنے بچپن کے دوست جیسن ایلن الیگزینڈر سے کی تھی مگر بدقسمتی سے اسی سال دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
بعد ازاں برٹنی اسپیئرز نے گلوکار کیون فیڈرلائن سے 2004 کے آخر میں شادی کی، جن سے 2007 میں ان کی طلاق ہوگئی۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












