ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

ڈرامے کے ایک نامناسب سین نے مداحوں کو چراغ پَا کردیا

22 اکتوبر, 2024 18:57

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کا ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کے ایک ایڈٹ شدہ سین نے مداحوں کو چراغ پَا کردیا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر پاکستان اور بھارت میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے ڈرامہ سیریل ‘کبھی میں کبھی تم’ کے ایک سین میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو نامناسب انداز میں دیکھا جارہا ہے جس پر مداح نالاں ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو کو مداحوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( اے آئی) کی تخلیق کردہ ویڈیو قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: "ڈرامے کی مقبولیت سے میری طرف نقسیاتی مریض راغب ہورہے ہیں”

قبل ازیں یہ سین وائرل ہوتے ہیں ڈراما دیکھنے والوں نے انکشاف کیا کہ یہ سین ڈرامے میں تو دکھایا ہی نہیں گیا اور یہ اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید کاٹ دیا گیا ہو لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: فہد کو ڈرامے میں ہانیہ کا ٹاپ کیوں پہنا دیا، مداح ہنس پڑے

دوسری جانب اداکارہ ہانیہ عامر کی کچھ عرصے قبل نامناسب لباس میں نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھی تاہم انہیں بھی آے آئی کے ذریعے بناکر پھیلایا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔