سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان

سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان (فوٹو: فائل)
بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں لارنس بشنوئی سے ملاقات کریں گی۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے مسلسل دھمکیاں موصول ہونے کے بعد سابقہ اداکارہ نے کہا کہ گینگسٹر سے ملاقات کرکے مجھے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہے، نہ ہی مجھے کسی قسم کی پبلسٹی چاہیے البتہ صرف اتنا چاہتی ہوں کہ کسی کا قتل نہ ہو۔
مزید پڑھیں: سلمان کی ‘سابقہ گرل فرینڈ’ کا لارنس بشنوئی سے رابطہ
قبل ازیں گزشتہ دنوں اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر صومی علی نے لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی کہ آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں۔ برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟۔
مزید پڑھیں: بِگ باس کی شوٹنگ؛ سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 60 اہلکار تعینات
خیال رہے کہ صومی علی 1999 میں سلمان خان سے تعلق ختم ہونے کے بعد ممبئی سے امریکا چلی گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












