ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

متحدہ عرب امارات کا پڑوسی ملک کیلئے ویزا فری انٹری

23 اکتوبر, 2024 11:00

دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کیلئے ‘ویزا فری انٹری’ کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے بھارت کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق شینگن یا امریکا کے کارآمد رہائشی ویزے رکھنے والی بھارتی شہری فیس کی ادائیگی کے بعد ایئرپورٹ پر ویزا حاصل کرکے امارات میں داخل ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:عمان نے مفت سیاحتی ویزہ دینے کا اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دو طرفہ طویل المدتی اسٹریٹیجک تعلقات ہیں، ویزے کے ضوابط میں نرمی سے سیاحت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوگا۔

ویزا فیس کے حوالے سے دستیاب تفصیلات کے مطابق جن بھارتی شہریوں کے پاس امریکہ کا رہائشی ویزا یا گرین کارڈ ہو یا یورپی یونین کا کارآمد ویزا ہو انہیں 14 دن کا ویزا 100 درہم میں جاری کیا جائے گا۔

اس نوعیت کے ویزے میں توسیع بھی ممکن ہوگی، 14 دن کی توسیع 250 درہم جبکہ 60 دن کے ویزے کی فیس 250 درہم مقرر کی گئی ہے۔

بھارتی شہروں کیلئے اس سہولت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کئی پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزا کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ عام طور پر پاکستانی شہری باآسانی متحدہ عرب امارات کا وزٹ ویزا حاصل کر لیتے ہیں، تاہم حال ہی میں متعدد اسٹارٹ اپ مالکان، آئی ٹی پروفیشنلز اور سیاحوں کی ویزا درخواستیں خارج کردی گئیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔