ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

23 اکتوبر, 2024 13:57

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

ملتان کے بعد پاکستان کا راولپنڈی میں بھی انگلینڈ پر اسپن بولنگ کا جادو چلانے کا پلان ہے، اس لیے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قومی ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں بھی تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی اور ٹیم میں واحد فاسٹ بالر عامر جمال ہوں گے۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل شامل ہیں جب کہ محمد رضوان، سلمان علی آغا، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

شائقین کرکٹ کیلئے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے کیلئے 2 بڑی تبدیلیاں کردیں

اس کے علاوہ کامران غلام، نعمان علی، ساجد خان، عامر جمال اور زاہد محمود بھی تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 اکتوبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز جب کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔