ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

عدنان صدیقی نے کریتی سینن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

23 اکتوبر, 2024 14:41

معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے بالی ووڈ کی ٹی سیریز کی جانب سے لیجنڈری پاکستانی گلوکارہ ریشما کے گائے ہوئے مشہور گانے ‘اکھیاں دے کول’ کا ریمکس جاری کرنے کی مذمت کی ہے۔

نیا ورژن آنے والی فلم دو پٹی کے ساؤنڈ ٹریک کا حصہ ہے، عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر ری میک پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ نقل کرنا خوش آئند ہوسکتا ہے  لیکن اس وقت نہیں جب اس کا مطلب کسی افسانے کے ذریعہ کلاسک کو توڑنا ہو، برائے مہربانی ریشما اور ان کی وراثت کا احترام کریں۔

ریمکس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘پاکستانی گانے چوری کرنا بند کرو’ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘انہوں نے ایک بہترین گانے کو برباد کردیا ہے۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ریشما جی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ان کے گانے کو اس طرح پیش کیا جائے گا۔

ریشما، اپنی روح پرور آواز کے لئے مشہور ہیں جنہوں نے دما ڈیم مست کلندر اور لمبی جودائی سمیت کئی مشہور گانے گائے۔

‘اکھیاں دے کول’ کو اصل میں صحرائی گورداس پوری نے لکھا تھا اور اس کے نئے گانے میں بھارتی گلوکارہ شلپا راؤ شامل ہیں، جس کی کمپوزنگ تنشک باگچی نے کی اور اس کے بول کوثر منیر نے لکھے ہیں۔

‘دو پٹی’ کے نئے ورژن کو میوزک کمپوزر تنشک باگچی نے دوبارہ تخلیق کیا ہے اور اس میں شلپا راؤ نے گانے اور کوثر منیر کے گیت شامل کیے۔

کریتی سینن کی پروڈکشن میں ڈیبیو کرنے والی یہ فلم 25 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں کاجول، تنوی اعظمی اور برجندر کالا بھی شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔