ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

ٹیسٹ رینکنگ: سلمان علی آغا نے بابر اور رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

23 اکتوبر, 2024 16:19

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگا دی۔

سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے ساتھ 684 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آگئے جب کہ اس کے برعکس سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم 677 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 15 ویں سے 19 ویں نمبر آگئے جبکہ محمد رضوان 669 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21 ویں نمبر پر جا پہنچے۔

پاکستانی بلے باز سعود شکیل 7 درجے تنزلی کے بعد 642 پوائنٹس کے ساتھ 27 ویں اور عبداللہ شفیق بھی 548 پوائنٹس کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولنگ کی بات کی جائے تو پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی 674 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 14 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ پاکستان کی دوسری ٹیسٹ جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اسپنرز نعمان علی اور ساجد خان نے ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تیسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

نعمان اب 677 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 17 ویں نمبر پر ہیں جب کہ ساجد 22 درجے ترقی کے ساتھ 387 پوائنٹس کے ساتھ 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ادھر بھارت کے ریشبھ پنت نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں تین درجے ترقی  کے ساتھ ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب وہ آئی سی سی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔