ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

"اداکارائیں گورا دکھنے کیلئے خود کو پینٹ کرتی ہیں”

23 اکتوبر, 2024 17:30

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نعیمہ بٹ نے گورا دیکھنے کیلئے منہ پر پینٹنگ کرنے والی خواتین پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

معروف ٹی وی ڈرامے میں ‘کبھی میں کبھی تم’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے یوٹیوب پروگرام میں شرکت کے دوران بتایا کہ وہ کس طرح ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھنے میں کامیاب ہوئیں۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں گوری رنگت والی اداکاراؤں کو ہی فلموں اور ڈراموں میں مرکزی کردار دیے جاتے ہیں، دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: ڈرامے کے ایک نامناسب سین نے مداحوں کو چراغ پَا کردیا

نعیمہ بٹ نے کہا کہ ایک ساتھی اداکارہ نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ گورا نظر آنے کیلئے اپنے پورے جسم کو میک اَپ فاؤنڈیشن لگائیں، یہ الفاظ میرے لیے نہایتی عجیب تھے۔

مزید پڑھیں: "ڈرامے کی مقبولیت سے میری طرف نقسیاتی مریض راغب ہورہے ہیں”

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے مجھے بعد میں ایسی خواتین بھی دیکھائیں جو ایسا کرتی ہیں اور سر سے پاؤں تک خود کو پینٹ کیا ہوا تھا۔

قبل ازیں اداکارہ نے ملیحہ رحمان کے یوٹیوب شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میری جتنی زیادہ فین فالوونگ بڑھ رہی ہے اتنے ہی زیادہ سائیکو پیتھس (نفسیاتی مریضوں) راغب ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فہد کو ڈرامے میں ہانیہ کا ٹاپ کیوں پہنا دیا، مداح ہنس پڑے

انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں عجیب ہورہی ہیں جیسے مجھے مداحوں کی طرف سے بہت سارے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، اگر میں ان پیغامات اور تبصروں کا جواب نہیں دوں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں، اس میں کچھ میڈیا کے لوگ بھی شامل ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔