تنازعات کی شکار وینا ملک نے ‘سائیکالوجی’ پڑھ لی

تنازعات کی شکار وینا ملک نے سائیکالوجی پڑھ لی (فوٹو: فائل)
تنازعات سے بھرپور کیرئیر کی حامل اداکارہ و میزبان وینا ملک نے سائیکالوجی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرلی۔
وینا نے میڈیا سے عارضی وقفہ لینے کے متعلق بتایا کہ میں منظر عام سے ہٹ گئی تھی لیکن اس دوران میں نے بہت سی چیزیں کیں جو میرے لیے بہت کارآمد رہیں، میں نے اس بریک کے دوران اپنی ساری توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوز کیے رکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دراصل میری ساری فیملی مجھ سے زیادہ پڑھی لکھی ہے، یہ چیز ہمیشہ سے میرے ذہن میں تھی کہ جب مجھے موقع ملا تو میں اپنی تعلیم مکمل کروں گی۔
مزید پڑھیں: تنازعات کا شکار وینا ملک پھر محبت میں گرفتار، مگر کس کی؟
انہوں نے بتایا کہ جب میرے بچے اسکول جانا شروع ہوئے اور میں انہیں سکول لینے اور چھوڑنے جاتی تھی تو سوچا کہ یہ اسکول جاتے ہیں تو میں کیوں نہیں مگر کسی تعلیمی ادارے میں جا کر پڑھنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔
وینا نے بتایا کہ میڈیا سے بریک کے دوران میں نے نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ماسٹرز کے امتحانات دیے جس کا نتیجہ ابھی نہیں آیا، اس کے ساتھ ہی ہارورڈ میڈیکل اسکول سے ذہنی صحت کے حوالے سے کچھ سرٹیفیکیشنز مکمل کی ہیں۔
مزید پڑھیں: وینا ملک کو کس ٹک ٹاکر سے محبت ہوگئی؟ نیا قصہ سامنے آگیا
قبل ازیں وینا ملک نے ٹک ٹاکر سے محبت کا اظہار کرکے شہ سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں ایک لڑکے کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن اس کا چہرہ ہر ویڈیو میں چھپا ہوا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












