صہیونی لیڈی ڈاکٹر اپنے ہی کمانڈر موت کا جشن منانے لگی

صہیونی لیڈی ڈاکٹر اپنے ہی کمانڈر موت کا جشن منانے لگی (فوٹو: فائل)
غزہ میں مظلوم بچوں کے قاتل اسرائیلی فوجی کی ہلاکت پر موت جشن منانے والی ڈاکٹر کا میڈیکل لائسنس معطل کرنے کی درخواست دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایتھکس بیورو کے چیئرمین نے وزارت صحت کو ایک سرکاری خط بھیجا، جس میں ایک ڈاکٹر کا میڈیکل لائسنس معطل کرنے کی درخواست کی گئی۔
صہیونی لیڈی ڈاکٹر بتلا فلاح نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی ہی فوج کے اسرائیلی کمانڈر کرنل احسان ڈکسا کی موت کا جشن منایا تھا جس کی تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے پاس شہداء کیلئے کفن تک نہ بچے، کپڑے عطیہ کرنے کی اپیل
اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ "ہر مجرم کا یہی حشر ہو، مزاحمت کا بدلہ لیا جائے”۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی 7 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں ابتک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
مزید پڑھیں: غزہ؛ حماس نے نئی قیادت کا اعلان کر دیا
علاوہ ازیں غزہ کے تباہ حال اسپتالوں میں امدادی سرگرمیاں کرنیوالے رضاکاروں کو بھی صہیونی فوج نے درندگی کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث سینکڑوں ورکرز شہید ہوچکے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












