ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

اسرائیلی چینل نے اپنے ہی ‘چیف آف دی جنرل اسٹاف’ کا مذاق بناڈالا

23 اکتوبر, 2024 19:45

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینئیل ہگاری نے صہیونی ٹی وی چینل 14 کو اسرائیل ڈیفنس فورسز کے چیف آف دی جنرل اسٹاف کا مذاق اُڑانے پر خبردار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک ویڈیو نشر ہونے کے بعد اسرائیلی نیوز چینل 14 کو ایک باضابطہ خط بھیجا، جس میں چیف آف دی جنرل اسٹاف مذاق اُڑانے پر تنبیہ کی گئی ہے۔

انہوں نے چینل کو خبردار کیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کو نقصان پہنچانے والے ہتک آمیز مواد نشر کیا گیا، چینل اپنی ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے۔

مزید پڑھیں: صہیونی لیڈی ڈاکٹر اپنے ہی کمانڈر موت کا جشن منانے لگی

کلپ میں ہرزی مسیحا کی مذہبی علامت والا بیج پہنے ایک فوجی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ جس پر چیف آف دی جنرل اسٹاف ہرزل حلوی کو چلاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

واضح رہے اسرائیلی چینل 14 کو دائیں بازو کا میڈیا آؤٹ لیٹ سمجھا جاتا ہے جو فلسطینیوں کے نسل کشی کا حمایتی ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کے پاس شہداء کیلئے کفن تک نہ بچے، کپڑے عطیہ کرنے کی اپیل

دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی 7 اکتوبر 2023 سے جاری بمباری میں ابتک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔