ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا

24 اکتوبر, 2024 11:59

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو کاروبار کے دوران پہلی بار کے ایس ای 100 نے 88 ہزار کی سطح عبور کرلی۔

صبح 10 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 828.15 پوائنٹس یا 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 88,022.68 کی سطح پر منڈلا رہا تھا۔

آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت انڈیکس ہیوی سیکٹرز میں خریداری دیکھی گئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندی پر پہنچ گیا

حبکو، کے ای ایل، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی ایس او اور این بی پی سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاک میں کاروبار ہوا۔

مارکیٹ کے ماہرین نے پالیسی ریٹ میں کمی اور بہتر کارپوریٹ نتائج کو کے ایس ای انڈیکس میں اضافے کی وجہ قرار دیا۔

عارف حبیب لمیٹڈ نے گزشتہ روز اپنے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹیٹ بینک افراط زر میں کمی اور بہتر معاشی اشاریوں کے مطابق پالیسی ریٹ میں مزید 200 بیسس پوائنٹس  تک کمی کا انتخاب کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں خریداری کا سلسلہ جاری رہا اور بینچ مارک انڈیکس پہلی بار 87 ہزار کی سطح عبور کرکے 87 ہزار 194.53 پر بند ہوا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔