ہفتہ، 1-اگست،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

بیروت میں اسرائیلی حملے میں 3 لبنانی فوجی شہید

24 اکتوبر, 2024 13:03

بیروت: بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیل کی جانب سے رات گئے 17 حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 3 لبنانی فوجی شہید ہوئے۔

الجزیرہ کے مطابق لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی بنت جبیل میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے 3 فوجیوں میں ایک لبنانی افسر بھی شامل ہیں۔

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ جبالیہ پر اسرائیلی فوج کے حملے اور شمالی غزہ کا محاصرہ 20 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں 770 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے 6 صحافیوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کا رکن بنا ڈالا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ میں جاری اسرائیلی محاصرے کے باعث متاثرہ فلسطینی اپنی بقا کے لیے تمام دستیاب وسائل تیزی سے ختم کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 42,792 افراد شہید اور 100,412 زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں 1139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔