ہفتہ، 1-اگست،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کا فیصلہ

24 اکتوبر, 2024 15:26

انقرہ: ترکیہ نے ملک میں ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کردیے۔

ترکی نے بدھ کے روز انقرہ میں ملک کی ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی ٹی یو ایس اے ایس کے ہیڈ کوارٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے فوری بعد بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرر یوکے کے مطابق سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل گورننس پر نظر رکھنے والی عالمی انٹرنیٹ آبزرویٹری نیٹ بلاکس نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ترکیہ؛ ایوی ایشن انڈسٹری کے ہیڈکوارٹر پر حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مہلک دہشت گردانہ حملے میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ایکس، انسٹاگرام ، فیس بک ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تھا۔

نیٹ بلاکس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ لائیو میٹرکس سے پتہ چلتا ہے کہ ایکس، انسٹاگرام ، فیس بک ، یوٹیوب اور ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو میں محدود کردیا گیا ہے۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ترکی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ لاک ڈاؤن کب ختم کیا جائے گا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک بڑا دھماکہ ہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق حملے میں 2 حملہ آور ایک مرد اور ایک خاتون بھی ہلاک ہوئے۔ اگرچہ یرلیکایا نے حملے کے ذمہ داروں کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن ترکی کے وزیر دفاع یاسر گلر نے عسکریت پسند کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر انگلی اٹھائی ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکام نے انقرہ میں ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹر پر آج ہونے والے مہلک حملے کے بعد نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔