ہفتہ، 1-اگست،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کا ناول سوشل میڈیا پر وائرل

24 اکتوبر, 2024 16:29

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید رہنما یحییٰ سنوار کا ایک ناول سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یحییٰ سنوار کی پوری زندگی اسرائیلی استعمار کے خلاف جدوجہد میں گزری۔ اس دوران انہوں نے مختلف مصائب برداشت کیے اور کئی سال جیل میں گزارے۔

مزید پڑھیں:بیروت میں اسرائیلی حملے میں 3 لبنانی فوجی شہید

عربی میں لکھے گئے اس ناول کا اردو اور انگریزی سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے۔ انگریزی میں ’دی تھورن اینڈ دی کارنیشن‘ جبکہ اردو میں ’پھول اور کانٹے‘ 2004 میں یحییٰ سنوار نے اسرائیلی جیل میں قید کے دوران لکھا تھا۔

یہ کتاب ان حقیقی واقعات پر مبنی ہے جن میں سنوار نے اپنی اور دیگر فلسطینیوں کی زندگی کے حالات کو ریکارڈ کیا ہے۔ اس کا آغاز یحییٰ سنوار کے بچپن کے حالات سے ہوتا ہے اور قارئین خود کو فلسطین کی گلیوں میں پاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسرائیل نے 6 صحافیوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کا رکن بنا ڈالا

دنیا انہیں ایک فوجی کمانڈر کے طور پر جانتی ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یحییٰ سنوار ایک مصنف بھی تھے کیونکہ انہوں نے کئی کتابیں لکھیں، جن میں ‘الشوق القرنفل’ نامی ایک ناول بھی شامل ہے۔

30 ابواب پر مشتمل اس ناول میں 1967 سے فلسطینی مزاحمت کی کہانی بیان کی گئی ہے اور تاریخی طور پر اس مسئلے کی کئی اہم اور بنیادی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

ذرائع ابلاغ میں کہا جاتا ہے کہ حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے اس ناول کی حفاظت کے لیے اس کی نقل کی کاپیاں بنا رکھی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔