حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانا ‘صحیفہ جبار’ کو مہنگا پڑگیا

حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانا صحیفہ جبار کو مہنگا پڑگیا (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار کو حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے گزشتہ روز ایک تصویر پوسٹ کی، جس وہ حاملہ نظر آرہی تھیں۔ مداحوں نے اداکارہ اور دیگر ساتھیوں نے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
قبل ازیں صحیفہ جبار کو ذہنی تناؤ اور ڈپریشن سے نبردآزما تھیں اور اس حوالے سے انکی کئی ویڈیو بھی وائرل ہوئیں تھی جس میں وہ ذہنی تناؤ کا ذکر کرتی نظر آئیں تھی۔
مزید پڑھیں: "اداکارائیں گورا دکھنے کیلئے خود کو پینٹ کرتی ہیں”
تاہم اب اداکارہ نے تصویر پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ حمل کی تصویر ایک شوٹ کا حصہ تھی، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: ڈرامے کے ایک نامناسب سین نے مداحوں کو چراغ پَا کردیا
اداکارہ کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور عمل پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












