سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

پاکستانی اداکارہ نے سلمان خان سے محبت کا اعلان کردیا (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے بالی ووڈ دبنگ سلمان خان سے محبت کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے موقع ملتا تو وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے ایک سال قبل ہی شادی کرلیتی۔
انہوں نے کہا کہ میں حقیقت پسند انسان ہوں اور جانتی ہوں کہ یہ صرف یکطرفہ محبت ہے لیکن وہ واقعی سلمان خان سے محبت کرتی ہیں اور ان سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں۔
مزید پڑھیں: حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانا ‘صحیفہ جبار’ کو مہنگا پڑگیا
حنا آفریدی نے مزید کہا کہ سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے سب سے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے، انہیں فلموں میں کام کرتے ہوئے 30 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان کی سابقہ گرل فرینڈ کا لارنس بشنوئی سے ملاقات کا اعلان
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہر روز آئینہ دیکھتی ہیں اور اللہ سے اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کی دعا کرتی ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اِن دنوں گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر مشکلات کا شکار ہیں جبکہ انکی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












