جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ! مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار کردیا

24 اکتوبر, 2024 19:13

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بھی دلجیت دوسانجھ کے پیار کا جواب ‘پسندیدہ کولیبوریشن’ کے ذریعے دیدیا۔

حالیہ انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے اپنے پسندیدہ بین الاقوامی کولیبوریشن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم "کریو” کے گانے "نینا” بہترین تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دلجیت دوسانجھ کے بہت بڑے فین ہیں اور یہ سب جانتے ہیں، انکے گانے "نینا” اور پنجابی موسیقی کو عالمی بل بورڈز تک پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

کرینہ کپور نے کہا کہ دلجیت اپنے ثقافتی اور موسیقی کے جڑوں سے جڑے رہ کر عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی ہے اور یہی چیز انہیں خاص بناتی ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ کے ٹھکرانے پر ماہرہ کو کون سی فلم ملی؟

دوسری جانب کرینہ کپور کیلئے دلجیت دوسانجھ بھی کئی مواقعوں پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب میں انہوں نے کرینہ کا ہاتھ پکڑ کر مذاقاً کہا، ‘ہوئے گی ریحانہ، ہوئے گی بیونسے، ساڈی تے اے ہی ریحانہ، اے ہی بیونسے!’

دوسری جانب کرینہ کپور کیساتھ بڑھتی دلجیت کی محبت کو مداحوں نے سیف علی خان کو خبردار رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔