جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

نامناسب لباس میں ریمپ پر واک؛ پاکستانی ماڈل تنقید کی زد میں

24 اکتوبر, 2024 19:50

لاہور سے تعلق رکھنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ روما مائیکل کو نامناسب لباس میں ریمپ پر واک کرنا مہنگا پڑگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی ماڈل روما مائیکل نے مس ​​گرینڈ انٹرنیشنل 2024 ایونٹ میں نامناسب مختصر (مغربی لباس) میں ریمپ پر واک اور تصاویر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا تھا۔

ان تصاویر کو شیئر کرنے کے بعد اداکارہ و ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

مزید پڑھیں: حمل سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانا ‘صحیفہ جبار’ کو مہنگا پڑگیا

ندا ازور، اور محسن نوید رانجھا سمیت معروف برانڈز اور ٹاپ ڈیزائنرز کے ساتھ کولیبوریشن بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

روما مائیکل نے کئی پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے جن میں "دہلی گیٹ” اور "کہے دل جِدھر” جیسی فلمیں شامل ہیں جبکہ ٹیلی ویژن انڈسٹری میں "تُو زندگی ہے” اور "پیاری نیمو” جیسی سیریز میں بھی حصہ لیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔