ہفتہ، 1-اگست،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

مواصلاتی سیٹلائٹ مدار میں پھٹنے کے بعد گم ہوگیا

25 اکتوبر, 2024 11:18

بوئنگ کا تیار کردہ انٹیل سیٹ-33 ای مواصلاتی سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو زمین کے مدار میں پھٹ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مواصلاتی سیٹلائٹ پھٹنے  کے بعد کام کرنے کے قابل نہیں جب کہ یہ مدار میں گم بھی ہوچکا ہے، سیٹلائٹ کمپنی انٹیل سیٹ نے واقعے کو مکمل نقصان قرار دیا ہے۔

انٹیل سیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ سیٹلائٹ کے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں، البتہ صارفین کو دوسرے پلیٹ فارمز پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

امریکی خلائی فورس نے واقعے کے فورا بعد تقریبا 20 ٹکڑوں کا سراغ لگایا اور تاہم کمپنی نے اس ناکامی سے متاثر ہونے والے صارفین کی تعداد ظاہر نہیں کی۔

اسپیس فلکس کے ایک نمائندے کے مطابق سیٹلائٹ کے دھماکے کا ملبہ آس پاس کے دیگر سیٹلائٹس کے لیے خطرہ ہے۔

اسپیس ڈاٹ کام کے مطابق یہ سیٹلائٹ واقعے سے پہلے صرف سات سال تک کام کر رہا تھا، اسی طرح کے دیگر نوادرات کی عمر 15 سے 20 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔

اس مواصلاتی سیٹلائٹ کو 24 اگست 2016 کو ایرین اسپیس ایرین 5 پر لانچ کیا گیا اور اس نے جنوری 2017 میں کام کرنا شروع کیا تھا۔

اسپیس نیوز کے مطابق انٹیل سیٹ-33 ای کو اپنے پروپلشن سسٹم میں مشکلات کا سامنا تھا جس کی وجہ سے 2017 تک اس کی عمر 15 سال سے کم ہو کر 12.5 سال رہ گئی تھی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔